کرناٹکا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے چلتے سرکاری اسپتالوں میں ڈیالسس کی خدمات بند : حکومت کی خاموشی پر فاؤنڈیشن کا اقدام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th May 2021, 6:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍ مئی (ایس اؤ نیوز) پیشگی احتیاطی تدابیر اورمنظم و منضبط نظام کے بغیر  کورونا وائرس پر  کنٹرول کرنے میں ناکامی  اور کووڈ ٹیکہ  کی سپلائی بند ہوجانے سے ایک طرف عوام پہلے سے پریشان ہیں، ایسے میں    حکومت کی ایک  اورنظرا ندازی  نے ریاست کرناٹک کے ہزاروں ڈیالسس کے مریضوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

گذشتہ تین چار برسوں سے اترکنڑا سمیت ریاست کے 23اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیالسس کی خدمات دینے والی بی آر شٹی فاؤنڈیشن  نے ریاستی حکومت کو خط لکھتےہوئے مطلع کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے امداد نہ ملنے کی وجہ سے اپنی خدمات 15مئی سے بند کررہی ہے۔حکومت اورفاؤنڈیشن کے  اقدام سے سرکاری اسپتالوں میں ڈیالسس کی خدمات  پر سوالیہ نشان کھڑا ہواہے۔ چند اسپتالوں میں ڈیالسس کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء  کی موجود گی کی اطلاع دیتےہوئے اسپتال عملے کا کہنا ہے مزید دو تین دن ڈیالسس کیا جاسکتاہے۔وہیں ڈیالسس کے مریضوں کو خوف کھائےجارہاہے کہ اس معاملےمیں اگر  حکومت خاموش رہی تو پھر آگے کیا ہوگا؟

ریاست کے ڈیالسس مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں ہی خدمات دینے کےلئے اپریل 2017میں اس وقت کی حکومت نے ٹینڈر بلایاتھا۔ جس کے تحت بی آر شٹی فاؤنڈیشن نے ریاست کے 23اضلاع میں ڈیالسس کی خدمات دینے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ فاؤنڈیشن نے قریب 700عملے کا تقرر کرتےہوئے اپنی سرویس شروع کی تھی۔ریاست میں  فی الوقت 3000سے زائد کڈنی کے مریض انہی مرکزوں میں ڈیالسس کروا رہے تھے۔ لیکن فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کے مطابق گذشتہ تین برسوں سے حکومت نے ڈیالسس کے لئے مالی امداد نہیں دے رہی ہے۔ تین برسوں کا بقایہ 28کروڑ روپیوں سےزائد ہوگیا ہے۔ عملہ کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑروپیوں سے زائد ہے۔ حکومت کی مالی مدد کے بغیر خدمات کو جاری رکھنا ممکنات میں سے نہیں ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ پچھلے دو مہینوں سے عملے کو تنخواہ ادا نہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس سلسلے میں ادارے نے 21اپریل کو حکومت کو خط لکھتے ہوئے جانکاری دی ہےکہ وہ 15مئی سے اپنی خدمات بند کررہی ہے۔ اس پر حکومت  نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہ کرتےہوئے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں اس طرح اچانک ڈیالسس کی خدمات بند ہوجائیں گی تو پرائیویٹ اسپتالوں کا خرچ غریب مریض کیسے ادا کریں گے کوئی جواب نہیں مل رہاہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے  ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے جنرل مینجر کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے جواب ملنے تک ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ اب جو بھی کرنا ہے حکومت کو ہی کرنا ہوگا۔ ادھر ڈیالسس سنٹر کے عملےکا کہنا ہےکہ ہمیں پچھلے دومہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جب تک ڈیالسس کے اشیاء ہیں تب تک کام کریں گے پھر اس کے بعد بند کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔