نوجوانوں کو بے روزگار بناناہی مودی کا سب سے بڑاکارنامہ: دھروانارائن

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2022, 12:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2؍ جون (ایس او نیوز)پچھلے 8سالوں میں بے روزگاری کا مسئلہ کھڑاکرناہی بی جے پی حکومت کا سب سے بڑاکارنامہ رہاہے۔یہ بات کے پی سی سی کارگذار صدر وسابق رکن پارلیمان آر دھروانارائن نے کہی۔

انہوں نے یہاں شہر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ 13جون کو منعقدہونے والے قانون ساز کونسل کے ساؤتھ گراجویٹس حلقے کے انتخابات میں ماہر تعلیم وبزرگ کسان لیڈر جی مادے گوڈ ا کے فرزند مدھوجی مادے گوڈابھی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیاہے۔ڈگری یافتہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدھو مادے گوڈااہم کردار اداکریں گے۔ نوجوان ووٹروں سے گذارش ہے کہ ملک اور ریاست کی ترقی اور حفاظت کیلئے کانگریس امیدوار کی حمایت میں کام کریں۔

دھروانارائن نے کہاکہ کانگریس حکومت نے اپنے دور اقتدار میں نوجوان طبقے اور گراجویٹس کیلئے بہت سارے منصوبے جاری کئے ہیں۔چھٹے پے کمیشن کی سہولت فراہم کرکے 30فیصد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاہے۔من موہن سنگھ جس وقت وزیراعظم تھے،یوجی سی گرانٹ میں اضافہ کیاتھااور ملازموں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے تھے۔مگر بی جے پی نے جب اقتدار سنبھالاتھا اس وقت سالانہ دوکروڑافراد کو ملازمتیں فراہم کرنے تیقن دیاتھا،مگرافسوس کہ مودی حکومت پورے آٹھ سالوں میں 16لاکھ ملازمتیں فراہم نہیں کرسکی ہے۔اس کے برخلاف ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ کھڑاکرکے بے روزگار بھارت بناکر چھوڑ دیاہے،یہی بی جے پی حکومت کا کارنامہ رہاہے۔اسی ماہ کی 13تاریخ کو منعقد ہورہے قانون ساز کونسل انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی نہیں ملے گی، کیوں کہ ان کی پارٹی کے ایک اور فرد نے آزادامیدوار کے طورپر انتخابات میں حصہ لیاہے اور پچھلی مرتبہ اس حلقے سے کامیاب ہوئے مدھوسدن انتخابی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں،اس کے تحت بی جے پی کو اس مرتبہ ووٹرس ضرور سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس کے سابق ایم ایل سی مری تبے گوڈا بھی جے ڈی ایس امیدوار کے خلاف کھلے عام مہم چلارہے ہیں اور انہوں نے الزام لگایاہے کہ پیسو ں کیلئے جے ڈی ایس نے ٹکٹ فروخت کردیاہے۔جے ڈی ایس میں بغاوت عام ہوچکی ہے۔دھروانارائن نے سی ایم ابراہیم اور کپل سبل کو موقع پرست سیاستدان قراردیتے ہوئے کہاکہ جس پارٹی نے انہیں مقام ومرتبہ دیا اسی پارٹی کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں،انہیں عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اس موقع پر ہنور کے رکن اسمبلی آر نریندرا، سابق رکن اسمبلی اے آر کرشنامورتی،ایس جینا،ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مری سوامی،بلاک کانگریس کمیٹی کے صد ر توٹیش،اپار کارپوریشن کے چیرمین شیوکماراور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔