دھون کی اننگز رائیگاں ، پہلا ٹی 20 آسٹریلیا کے نام

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd November 2018, 6:22 AM | اسپورٹس |

برسبین،21؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) شکھر دھون کی 76 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود ہندوستان کو بارش سے متاثر پہلے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بدھ کو یہاں آسٹریلیا سے ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت چار رنز سے شکست جھیلنی پڑی۔آسٹریلیا نے جب 161501اوور میں تین وکٹ پر 153 رن بنائے تھے اس وقت بارش کی وجہ سے تقریبا ایک گھنٹے تک کھیل نہیں ہو سکا۔اس کے بعد میچ کو 17۔17 اوور کا کر دیا گیا۔آسٹریلیا نے مقررہ 17 اوورز میں چار وکٹ پر 158 رن بنائے لیکن ہندوستان کے سامنے ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت 174 رن کا ہدف رکھا گیا۔دھون نے 42 گیندوں کی اپنی اننگز میں دس چوکے اور دو چھکے لگائے۔مڈل آرڈر لڑکھڑانے کے بعد دنیش کارتک (13 گیندوں پر 30) اور رشبھ پنت (15 گیندوں پر 20) نے پانچویں وکٹ کے لئے 51 رن جوڑے لیکن آخری اوور میں جب 13 رنز درکار تھے اس وقت دو وکٹ گنوانے کے بعد ہندوستان سات وکٹ پر 169 رنز تک ہی پہنچ سکااور اس طرح آسٹریلیا تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے برتری بنانے میں کامیاب رہا۔آسٹریلیا کی جیت کے ہیرو مارکس اسٹونیس رہے جنہوں نے آخری اوور میں صرف آٹھ رن دیئے اور اس دوران پنڈیا اور کارتک کے وکٹ لئے۔اس سے پہلے انہوں نے 19 گیندوں پر ناٹ آوٹ 33 رن کی اہم اننگز بھی کھیلی۔ان کے علاوہ گلین میکسویل نے 25 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل ہیں۔کرس لن نے بھی چار چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 37 رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...