مہادائی معاملے پر کانگریس کو بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں: بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th December 2022, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

دھارواڑ، 17؍دسمبر (ایس او نیوز)ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے  ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کانگریس کو مہادائی معاملے پر بات کرنے کا اخلاقی حق ہی نہیں۔کانگریس نے مہادائی ڈائیورشن پراجکٹ پر کنونشن طلب کرنے کے منصوبہ کی بات کہی تھی، اس کے جواب میں وزیراعلیٰ نے یہ بات کہی۔وزیراعلیٰ بومئی نے بتایاکہ جس وقت وہ وزیرآبی وسائل تھے، اس وقت انہوں نے خون سے خط لکھا۔ اس کے نتیجے میں یہ پراجکٹ شروع ہوااور 5.5 کلومیٹر لمبا کینل تعمیر ہوا۔ اس میں کانگریس نے کیا کیا؟ کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوا انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر سونیاگاندھی نے کہا تھا کہ گوا سے ایک بھی پانی کی بوند پڑوسی ریاستوں کو منتقل نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کینل بی جے پی حکومت کے دور میں تعمیر ہوااور دیوار کانگریس حکومت نے تعمیر کی۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ کرناٹک کو مہادائی سے پانی فراہم کرنے کانگریس کس قدر سنجیدہ تھی۔سرحدی تنازع سے متعلق کئے گئے سوال پر بومئی نے کہا کہ ریاستوں کے ری۔آرگنائزیشن سے پہلے چند رپورٹس پیش کی گئی ہیں اور قانون کو اس کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔اس سے موجودہ لیگل پوزیشن ظاہر ہوتی ہے۔مہاراشٹرا نے ری آرگنائزیشن قانون کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے لیکن سپریم کورٹ نے اب تک اس معاملے میں کوئی رولنگ جاری نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...