مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارکو نائب وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کیا

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:06 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،9/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  مہاراشٹرکےسابق وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نےآج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی لیڈراجیت پوارکونائب وزیراعلی کےعہدے پرفائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ راشٹروادی کانگریس کے سربراہ شرد پوارکویہ بات پہلے سے معلوم تھی کہ ان کے بھتیجےاجیت پوار بی جے پی کے ہمراہ مل کر حکومت سازی کے لئے تیارتھےاورنائب وزیر اعلی کے حلف لینے سے بھی واقف تھے۔ نیز یہ تمام سرگرمیاں اچانک نہیں ہوئی بلکہ کئی میٹنگوں کے سلسلے کے بعد لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تھا۔

اجیت پوارنائب وزیراعلی کا حلف لینے والے معاملے پرآج پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے بڑے بے باکانہ انداز میں دیوندرفڑنویس نے کہا کہ اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لینے سے قبل انہیں یقین دلایا تھا کہ این سی پی کے تمام 54 اراکین اسمبلی کی بی جے پی کومکمل حمایت حاصل ہوگی اورحلف لینے سےقبل اجیت پوارنےکئی ایک اراکین اسمبلی سےان کی ٹیلیفون پرگفتگو بھی کرائی تھی۔

اجیت پوارکو نائب وزیر اعلی کے عہدے پر فائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نے مزید کہا کہ اجیت پورا نےان سے کہا تھا کہ این سی پی، کانگریس اورشیوسینا کے ہمراہ مل کرحکومت قائم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ ایک مستحکم حکومت کی خاطر بی جے پی کے ہمراہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ دیویندرفڑنویس نےکہا کہ اجیت پوارکی اس یقین دہانی کےبعد ہی انہوں نےگورنربھگت سنگھ کوشیاری سے رابطہ قائم کرکے حکومت سازی کادعوی پیش کیا تھا۔ فڑنویس نے مزید کہا کہ ابھی توصرف چند ہی حقائق سےعوام واقف ہوئے ہیں، آہستہ آہستہ اس پورے راز کا پردہ فاش ہوگا تب مہاراشٹرکی عوام حقیقت سے واقف ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...