30 سالہ پارلیمانی زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کے دوران شور شرابہ پر دیوے گوڈا کا رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 24th August 2021, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،24؍ اگست (ایس او  نیوز)”راجیہ سبھا کے حال ہی میں اختتام پذیر اجلاس میں جس طرح کے واقعات پیش آئے، میں نے ایک رکن پارلیمان کی حیثیت سے اپنے 30 سالہ دور میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عوام سے متعلق مسائل پر کوئی بحث ہو ہی نہیں سکی۔“ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کل یہاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11اگست کو پارلیمان کا مانسون اجلاس ختم ہونے کے بعد انہوں نے حزب اختلاف کے قائدین سے بات کی اور ان سے پوچھاکہ کسی بھی عوامی مسئلہ پر بحث نہ کرکے انہیں کیا مل گیا۔دیوے گوڈا نے کہا، ”مانسون اجلاس کے دوران حکمران اور حزب اختلاف ارکان کی جانب سے جو شور شرابہ کیا گیا اس کی وجہ سے مجھے بولنے کا موقع تک نہیں ملا۔ اس میں کوئی کام کاج نہیں ہوا اور پورا اجلاس بے کار گیا۔ مجھے بر سر اقتدار پارٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان کے رویہ پر بھی بہت افسوس اور دکھ ہوا۔ چاہِ ایوان میں میز پرلوگوں نے رقص بھی کیا۔ ایک رکن پارلیمان کی حیثیت سے میرے 30سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس پوری مدت میں میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ایک سماج کے لئے اس طرح کے واقعات کسی بھی طرح مناسب نہیں ہیں کیوں کہ یہ جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ یہ ان لوگوں کی توہین کے مترادف ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے جد وجہد کی۔“ دیوے گوڈا اتوار کو یہاں پارٹی صدر دفتر میں اخبار نویسوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 24ستمبر کو ریاستی لجسلیچر کا اجلاس ختم ہونے کے بعدآبی تنازعات کو حل کرنے کے لئے ریاست گیر مہم شروع کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...