ملک کے سیاسی حالات خراب ہو گئے ہیں میں نے کبھی گندی سیاست نہیں کی: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2021, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو،28؍نومبر(ایس او نیوز) میں نے کبھی کسی بھی موضوع پر گندی سیاست نہیں کی۔ کسی بھی قوم کو نقصان نہیں پہنچا یا۔ اپنے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے دوران تمام طبقات تمام قوموں اور ملک وملت کی بھلائی بہبودی کے لئے کام کرتا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم دیوے گوڈانے کیا۔ وہ جے ڈی یس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے ٹمکور کورٹ گیرے مدھوگری عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ میں نے کبھی اپنے وقار سے گر کر بات نہیں کی۔ وہ یہاں جے ڈی یس کے یم یل سی امید وار کے لئے ووٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں آے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پارلیمان کے الیکشن میں چند لوگوں نے سازشیں کر کے مجھے ہرایا۔ لیکن میں نفرت کی سیاست نہیں کر تا۔ میں نے شکست کھائی ہے لیکن ہار نہیں مانی ہے۔ جن لوگوں نے میری شکست کے لئے کھیل کھیلا آج وہی لوگ مجھے ووٹ دینگے۔ کئی لوگ اس پارٹی کو ختم کرنے کے در پے ہیں۔ لیکن ہمیں پارٹی چلانے کا طریقہ معلوم ہے۔ ہماری سیکیولر پارٹی ہے۔ تمام طبقات ہمارے لئے اہم ہیں۔ یم یل اے گوری شنکر نے کہا کہ بی جے پی نے بنگلور والے کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے کھڑا کیا ہے وہ کون اسکا پتہ گھر وغیرہ کسی کو نہیں معلوم۔ یم یل اے ویر بھدریا۔ پارٹی کے کارکنوں اور امید وار انل کمار نے بھی خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...