مرکزی حکومت سیلاب زدہ آسام کی مدد کرے:دیو ے گوڈا

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 12:48 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) سابق وزیر اعظم اور جنتادل (سکیولر) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آسام کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مرکزی حکومت سے ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں مسٹر دیوے گوڑا نے ریاست میں سیلاب کی بھیانک صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے عوام کو سیلاب کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ جب لوگ کووڈ 19کی وبا کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، امداد نہ پہنچنے سے سیلاب نے ان کی پریشانی مزید بڑھادی ہے۔انہوں نے کازیرنگا نیشنل پارک میں سیلاب کی وجہ سے جنگلی حیات کے خسارے پر بھی درد و غم کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...