چودھری انل کمار نے کہا ، بی جے پی نے ایم سی ڈی الیکشن کے لیے غنڈوں کو میدان میں اتار دیا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 12:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر  چودھری انل کمار  نے اپنے ایک  بیان  میں  کہاہے ’’دہلی میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) الیکشن میں بی جے پی کو اپنی شکست کا یقین ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے جیت کے لیے دولت، طاقت اور بندوق کی بات کرنی شروع کر دی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ دولت، طاقت اور بندوق کا استعمال کر کسی طرح انتخاب میں جیت حاصل کی جائے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی نے ایم سی ڈی الیکشن میں غنڈوں کو میدان میں اتار دیا ہے۔ وہ غنڈہ گردی کرنے والوں کو اسٹار پرچارک بنا کر پیش کر رہی ہے۔ جس کی سیدھی مثال بی جے پی یوتھ وِنگ کے صدر کی ویڈیو ہے جو ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس میں بی جے پی یوتھ صدر اور بی جے پی لیڈر کارپوریشن میں اپنے مخالف امیدواروں کے خلاف دولت، طاقت اور بندوق کا استعمال کر کسی بھی قیمت پر انتخاب جیتنے کی پالیسی بنا رہے ہیں۔‘‘

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی کانگریس جلد ہی بی جے پی اسٹار پرچارکوں کے ذریعہ غنڈہ گردی اور انتخاب میں دولت، طاقت و بندوق کا استعمال کیے جانے کی شکایت انتخابی کمیشن اور دہلی پولیس سے کرے گی تاکہ دہلی میں انتخاب کے وقت ماحول خراب نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آنے والے وقت میں بی جے پی دہلی کو کس طرف لے جانا چاہتی ہے، یہ اس کے نفرت پھیلانے والے لیڈروں نے ظاہر کر دیا ہے۔ بی جے پی کے ان پرچارکوں نے دہلی کو پہلے بھی نفرت کی آگ میں دھکیلا اور مذہبی نفرت پھیلائی تھی۔ بی جے پی نے ہمیشہ دہلی میں زہر گھولنے کا کام کیا ہے۔‘‘

چودھری انل کمار نے کہا کہ ایم سی ڈی الیکشن سے متعلق بی جے پی کی غنڈہ گردی اور امیدواروں کو ڈرانے کی سرگرمیوں پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ سی اے اے/این آر سی کا مسئلہ ہو، ہندو-مسلم کا مسئلہ ہو، دہلی فسادات کا مسئلہ ہو، اروند کیجریوال ہمیشہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں ’’اروند کیجریوال کی خاموشی دہلی کے لیے نقصاندہ ہے، لیکن دہلی کانگریس چپ نہیں بیٹھے گی۔ پارٹی اس کے خلاف انتخابی کمیشن جائے گی۔ ہم دہلی پولیس سے گزارش کرتے ہیں کہ بی جے پی یوتھ وِنگ کے غنڈہ گردی کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں حراست میں لیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...