اترکنڑا ضلع الیکشن کمشنر نے جاری کیں اترکینرا پارلیمانی حلقہ کی  انتخابی اوقات کی تفصیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th March 2019, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28؍مارچ (ایس او نیوز) بھارت الیکشن کمیشن کی جانب سے 2019لوک سبھا انتخابات کے اوقات جاری کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  اترکنڑا ضلع الیکشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےاترکینرا پارلیمانی حلقہ کے 2019  لوک سبھا انتخابات کے اوقات کی تفصیلات کی جانکاری دی ہے۔

28مارچ 2019بروز جمعرات کو انتخابی اعلامیہ جاری ہوگا۔ 4اپریل 2019بروزجمعرات پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی آخری تاریخ ہوگی۔ 05اپریل 2019بروزجمعہ کو امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 08اپریل 2019بروز پیر پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 23اپریل 2019بروز منگل کو ووٹنگ اور 23مئی 2019کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ 27 اپریل 2019بروز پیر کو انتخابی کارروائیاں ختم ہونے کی ضلع الیکشن کمشنر نے  جانکاری دی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔