خامنہ ای کی دھمکیوں کے باوجود ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا: وائٹ ہاوس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd February 2021, 7:44 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ، 23فروری (آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام سے متعلق متنازع بیان کے باوجود ہمارے موقف میں‌کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کے نتائج سے قبل ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے اور نہ ایرانی سپریم لیڈر کے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھانے سے متعلق بیان سے ہماری پالیسی تبدیل ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے پر اضافی اقدامات نہیں کریں گے اور دستخط کنندگان کے گروپ میں طے شدہ مذاکرات کا انتظار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے بیان میں سفارتی مشاورت میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم ایرانیوں کی طرف سے دعوت نامے کا جواب دینے کا انتظار کریں گے۔ ساکی نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں ہماری پالیسی داخلی اتفاق رائے کا موضوع ہونا چاہیئے۔ ہم اپنے اگلے اقدامات پر کانگریس سے مشاورت کریں گے۔ ساکی کے بقول سفارت کاری ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کا راستہ ہے لیکن اس فریم ورک سے باہر اقدامات کا آپشن بھی موجود ہے۔ 

جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے سے قبل ایران پر عاید پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے مشی گن کے لیے سفر کے دوران ہوائی جہاز میں‌موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جین ساکی نے کہا کہ "سفارتی مذاکرات" سے قبل ایران کے حوالے سے مزید اضافی اقدامات کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں اور نہ ہی ایران پر عاید کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔

مزید برآں امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطی کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جمعہ کے روز بائیڈن نے منعقدہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ورچوئل خطاب کے دوران زور دیا کہ امریکا کو ایران کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ تہران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں مشرق وسطی میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنا ہے۔ جب ہم آگے بڑھیں گے تو ہم اپنے یورپی شراکت داروں اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 5 + 1 میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر نے اتحادی ممالک سے چینی سیاسی اور معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چین سے طویل مدتی اسٹریٹجک مقابلے کے لیے مل کر تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ترقی کے فوائد کو وسیع پیمانے پر اور یکساں طور پر مشترکہ بنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...