لوک سبھا انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے زنخوں سے ڈپٹی کمشنر کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 10:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍مارچ(ایس او نیوز) جمہوری نظام میں18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو رائے دہی کا حق دیاگیاہے۔ ووٹنگ کے اس حق کو ہر صورت میں استعمال کریں۔ بلاکسی خوف وخدشہ کے پولنگ بوتھ پہنچیں اور ووٹنگ کریں۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر والیکشن افسر بی ایم وجئے شندرا نے کہیں۔ شہر میں آج پلکیشی نگر کے رچرڈپارک کے قریب منعقدہ تیسری جنس کے افرادمیں رائے دہی کے بیداری پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں تیسری جنس (زنخوں)کو خصوصی مقام دیاگیاہے۔ زنخوں کو بھی رائے دہی کا حق فراہم کیاگیاہے۔ ووٹنگ کا حق دستوری طورپر18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو دیاگیاہے۔ عوامی نمائندوں کو انتخابات کے ذریعہ منتخب کئے جانے کے موقع پر پیسوں کے لالچ ودیگر کسی بھی ترغیبی جھانسہ میں آئے بغیر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ ووٹ قیمتی ہے۔ اس ووٹ کو فروخت نہ کریں، ووٹ کو پیسوں میں تولنے کی ہرگز کوشش نہ کریں ،نہ کسی امیدوار کے جھانسہ میں آئیں۔ ووٹ کو اخلاقی طورپر استعمال کریں ۔ ووٹر شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں تو صحیح اور اچھے امیدوار کو منتخب کرنا ممکن ہوگا۔ یہی الیکشن کمیشن کا ہدف ونشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ لوک سبھا عام انتخابات میں ووٹر کی رائے دہی تفویض کرنے والے وی وی پیاٹ مشینوں کو استعمال کیاجارہاہے۔وی وی پیاٹ ووٹروں کے اعتماد ویقین کامنانہ کرنے کے معاملے میں معاون رول اداکررہے ہیں۔ الیکشن اے آر او افسر ڈاکٹر ایم جی شیونا نے کہا کہ معاون ریٹرننگ افسر مرد وخواتین سمیت تیسری جنس (زنخوں) کو بھی رائے دہی کا حق دیاگیاہے۔ زنخوں میں اس حق کے تئیں بیداری لانے کے مقصدسے آج یہ بیداری پروگرام ترتیب دیاگیاہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) میں ووٹ کیسے ڈالاجاتا ہے۔ اس بارے میں یہاں تفصیلی طورپر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے کے مقصدسے الیکشن کمیشن کی جانب سے بہت سارے عوامی بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ پلکیشی نگر کے اے سی سہیل احمد نے کہا کہ پلکیشی نگر کی مضافات میں69 افراد تیسری جنس سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ طبقہ معاشی وسماجی طورپر ترقی کرے۔ اس مقصد کے تحت کئی پروگرام چلائے جارہے ہیں، انہیں میں سے ایک حق رائے دہی کا بیداری پروگرام چلایا جارہاہے۔ زنخوں کو چاہئے کہ وہ رائے دہی کے استعمال کے ذریعہ اہم دھارے میں آنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر خصوصی توجہ کے حامل (معذور)افراد اور زنخوں کو تمثیلی طورپر ووٹنگ اور وی وی پیاٹ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...