کاروار:وظیفہ یاب ملازمین کی پنشن کے مسائل کو فوری حل کرنے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2019, 7:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍اگست   (ایس اؤ نیوز)مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے موظف ملازمین کی پنشن کے متعلق جتنےبھی مسائل ہیں انہیں فوری حل کرنےکی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی سی دفتر میں جمعہ کو پنشن معاملات ، مسائل اور حل کے متعلق منعقدہ  موظف سرکاری ملازمین پنشن عدالت کا افتتاح کرنےکے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نےکہاکہ پنشن کو لےکر بعض پیچیدگیاں اور پرانے مسائل ہیں، وظیفہ یاب ملازمین کے حق کاتحفظ اہم ہے، اس سلسلےمیں پنشن والوں کے مسائل کو جلدی حل کرنےمتعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

پنشن عدالت میں کل 49عرضیاں درج ہوئی تھیں۔ ڈی سی نے سبھی پنشن ملازمین کے مسائل و شکایات کی سماعت کرنے کے بعد چند معاملات کو وہیں حل کردیا۔ ڈائس پر اراضی ترقی بینک کے چیف مینجر ایم پنجار، کارگزار خزانہ افسر واسنتی مالونکر، محکمہ پنشن کے معاون ڈائرکٹر ایم آر نائک موجود تھے۔ پنشن عدالت میں پنشن ادا کرنے والے تمام بینکوں کے مینجرس ، موظف پنشن ملازمین سنگھ کے عہدیداران اور وظیفہ یاب ملازمین شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔