بنگلوروشہر کی ترقی کے متعلق منتخب نمائندوں سے نائب وزیراعلیٰ کا تبادلۂ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2019, 1:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍مئی(ایس او  نیوز) نائب وزیراعلیٰ اور وزیر برائے ترقیات بنگلور ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج اپنی رہائش گاہ پر شہر کے اراکین پارلیمان ، ار اکین اسمبلی ، کونسل ، میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ، میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ انہوں نے شہر کے تمام منتخب نمائندوں سے یہی گزارش کی کہ وہ شہر کی ترقی کے لئے متحد ہوکر کام کریں۔ بی بی ایم پی کی حدود میں اسپتالوں ، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو ترقی دینے پرزور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران بعض اراکین اسمبلی نے شہر کو ترقی کی طرف لے جانے کے بارے میں چند مشورے پیش کئے جن پر عمل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کی طرف سے شہر میں بہترین سہولتوں سے آراستہ اسپتالوں کی تعمیر پر زور دیا گیا۔ 2018-19 کے بی بی ایم پی بجٹ میں اس کے لئے فنڈز مہیا کرائے گئے ہیں۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ جلد از جلد ان پراجکٹوں کو منظوری دی جائے اور کام کی شروعات ہوجائے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ ریاست میں کمار سوامی کی قیادت والی مخلوط حکومت نے شہر کی ترقی کی جانب پوری توجہ دی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی پوری توجہ کے ساتھ کام کیاجائے گا۔ میٹنگ میں اراکین پارلیمانی کپیندرا ریڈی، کے سی رام مورتی، ریاستی وزیر کرشنا بائرے گوڈا ، میئر گنگامبیکے ، اراکین اسمبلی سومیا ریڈی، ایس ٹی سوم شیکھر، رکن کونسل سرونا، اور دیگر موجودتھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...