ذہنی دباؤ بیسویں صدی کا ایک مہلک مرض؛ آئیٹا گلبرگہ کے ورک شاپ سے ڈاکٹر عرفان مہا گا وی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th September 2022, 8:51 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ 26 ستمبر(پریس ریلیز/ایس او نیوز): نئے دور کی شدید ترین بیماریوں میں ذہنی دباؤ اور اس سے پیدا ہونے والے اثرات کو مہلک امراض میں شمار کیا جاتا ہے ۔ روز مرہ کی مشینی زندگی میں ذہنی دباؤ  میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن اس کو کیسے کم کیا جائے اس پر غور کر نے اور اس سلسلے میں کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عرفان مہا گا وی ماہر نفسیات نے اساتذہ کے لئے منعقد پروگرام ذہنی دباؤ کا تدارک میں کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ مسائل کے تئیں ہمارے روئیے اور اپروچ میں تبدیلی سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے ۔نئے حالات کی قبولیت، منفی جذبات کو مثبت جذبات میں تبدیل کردیتی ہے ۔ آپ نے کہا کہ شکر گزاری کا جذبہ ذہنی دباؤ کو کم کر سکتا ہے ۔اطمنان سے نماز اور اذکار کا اہتمام ذہنی صحت کے لئے موثر ہے ۔ذہنی دباؤ کو کم کر نے کے لئے گھر والوں سے بات چیت،  لہجے میں نرمی، مثبت نکتہ نظر، کاموں کی منصوبہ بندی،  خود کے لئے وقت دینا، خوش رہنا ضروری ہے ۔

اس سے قبل جناب جعفر کاریگر صدر آئیٹا چیتاپور نے حمد پیش کی،  جناب خالد پرواز صدر مقامی آئیٹا گلبرگہ نے افتتاحی کلمات میں  پروگرام کے مقصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا حالیہ سروے کے مطابق 60فیصد اساتذہ  بی پی، شوگر اور دیگر امراض  میں مبتلا ہیں ۔ اسی لئے آئیٹا کرناٹکا نے صحتمند معلم-صحتمند تعلیم کے عنوان سے دس روزہ مہم کا آغاز کیا ہے ۔جناب احمد پاشاہ صاحب صدر کراٹا ضلع گلبرگہ نے کہا کہ آج کل اساتذہ پر ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس لئے یہ عنوان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔جناب اطہر با با سکریٹری گلشن اطفال اسکول گلبرگہ نے آئیٹا کے کام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے کاموں وہ ہمیشہ تعاون کرتے رہینگے ۔ جناب نصرت محی الدین ضلعی صدر آئیٹا گلبرگہ نے اپنے صدارتی خطاب میں صبر اور شکر کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان مہا گا وی کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ سے التماس کی ان کے بہترین مشوروں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔ آخر میں جناب شمش الدین صاحب مقامی سکریٹری آئیٹا گلبرگہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس پروگرام کی نظامت جناب  محمد جاوید ضلعی سکریٹری آئیٹا نے بہترین انداز میں کی۔ اس پرگرام میں ڈاکٹرشنتوشی کلنکل سیکاٹریسٹ کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد شریک رہی

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...