نریش گوئل بیرون ملک جانا چاہیں تو 18 ہزار کروڑ کی ضمانت دیں: دہلی ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  جیٹ ایئر ویز کے فاؤنڈر اور سابق چیئرمین نریش گوئل کو بیرون ملک جانے کی دہلی ہائی کورٹ سے بھی اجازت نہیں مل پائی۔ لک آؤٹ سرکلر کیخلاف گوئل کی درخواست پر منگل کو سماعت کرتے ہوئے جسٹس سریش کیت نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں عبوری راحت نہیں دی جا سکتی ہے۔ گوئل اگر بیرون ملک جانا چاہیں تو پہلے 18 ہزار کروڑ روپے کی ضمانت دیں۔ ایک دور میں ملک کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن رہی جیٹ ایئر ویز دیوالیہ کے دور سے گزر رہی ہے۔گوئل کی درخواست پر عدالت نے مرکزی حکومت سے جواب بھی مانگا ہے۔ اگلی سماعت 23 اگست کو ہوگی۔ گوئل نے لک آؤٹ سرکلر منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔نریش گوئل کے وکیل منندر سنگھ نے کورٹ میں دلیل دی کہ ان کے مؤکل کے پاس برطانیہ کا ریجی ڈینس ویزا اور یو اے ای کا ریجی ڈینس پرمٹ ہے۔ یہ 10 جولائی اور 23 جولائی کو رینیو ہوں گے۔اقتصادی بحران سے گزر رہے جیٹ گروپ کے لئے فنڈ کا انتظام کرنے کے لئے گوئل دبئی اور لندن جانا چاہتے ہیں۔اضافی سالیسٹر جنرل منندر آچاریہ نے گوئل کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 18 ہزار کروڑ روپے کی سنگین فراڈ کا معاملہ ہے۔ ایس ایف آئی او اس کی جانچ کر رہا ہے،نریش گوئل اور بیوی انیتا کو 25 مئی کو ممبئی ایئر پورٹ پر دبئی کی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا۔ جیٹ ایئر ویز کی مالی بے ضابطگیوں میں نریش گوئل کے مشتبہ کردار کو لے کر کئی ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...