ڈنمارک کی وزیر اعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 9:52 PM | عالمی خبریں |

ہلسنکی،16؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم 42 سالہ میٹی فریڈی رکسن نے آخر کار تین مرتبہ اپنی شادی ملتوی کر نے کے بعد کل جنوب مشرقی ڈنمارک میں واقع موین جزیرہ کے چرچ میں اپنے 55 سالہ منگیتر بو ٹینگبرگ سے شادی کر لی۔

واضح رہے گزشتہ سال جون میں میٹی فریڈی رکسن نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وزیر اعظم کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں مستقل اپنی شادی ملتوی کرنی پڑی تھی۔ بدھ کو اپنی شادی کے بعد فریڈی رکسن نے تقریب کے بعد چرچ سے باہر آنے کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں۔

انہوں نے ڈنمارک کی زبان میں صرف ایک لفظ لکھا ’جا‘ جس کا مطلب ہاں اور دل ہوتا ہے۔اس تصویر میں نو شادی شدہ جوڑا چرچ سے باہر آتا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہےڈنمارک کی وزیر اعظم کی پہلے شادی سرکاری مصروفیت کی وجہ سے ملتوی ہوئی اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔وہ ڈیمارک کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں اور سب سے کم عمر کی ہیں۔ان کی شادی5 جون 2019 کو ہونے والے انتخابات کی وجہ سے پہلی مرتبہ ملتوی ہو ئی تھی اور 29 جون 2019 کو وزیر اعظم منتخب ہو گئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...