یوپی: کورونا کے بعد ڈینگو کا قہر! ایٹہ میں متعدد کنبہ نقل مکان پر مجبور
ایٹہ،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے ضلع ایٹہ میں کورونا کے بعد اب ڈینگو نے اپنا قہر شروع کریا ہے ۔ضلع کے کسیٹی گاؤں میں سینکڑوں افراد ڈینگو کی زد میں ہیں اور گذشتہ 7 دنوں میں 16 افراد کی جان جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق گاؤں میں ڈینگو اور ملیریا سے مقامی مکین خائف ہیں۔ گاؤں میں ڈینگوں کی دہشت کا عالم یہ ہے کہ درجنوں کنبے گاؤں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہ پر چلے گئے ہیں۔ کسیٹی گاؤں کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ڈینگو سے متاثر ہے۔محکمہ صحت کی ٹیم نے گاؤں میں کوئی کیمپ نہیں کیا ہے۔ دوا کے نام پر کچھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ایٹہ کے ملیریا کے ڈاکٹر ششانک سنگھ نے کہا کہ ڈینگو کی بیماری کے پھیلنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم لگاتار اس گاؤں کا دورہ کررہی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اور دوائیں بھی محکمہ صحت کی جانب سے تقسیم کی جارہی ہے۔ڈینگو کے پازیٹیو مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے فرج کےکریٹ کے پانی کو تبدیل کرتے رہنے اور پانی اکٹھا نہ ہونے دینے ،صاف صفائی رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔