دہلی میں ڈینگوکاقہرجاری، ایک ماہ میں 5000 سے زیادہ کیسز

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 12:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍نومبر(آئی این ایس انڈیا) کجریوال انتخابی تشہیرمیں لگے ہیں۔ان کی ریاست میں ڈینگوکے کیسزبڑھ رہے ہیں۔آلودگی سے براحال ہے۔عام آدمی پارٹی کی توجہ ملک بھرمیں الیکشن جیتنے پرہے۔دہلی میں ڈینگوکے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ رواں سیزن میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 7100 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے صرف نومبر میں 5600 کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔15 نومبر کو شہر میں ڈینگوکے کل 5277 کیس رپورٹ ہوئے، جو کہ 2015 کے بعد سے قومی دارالحکومت میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

پچھلے ایک ہفتے میں تقریباً 1850 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم ڈینگوکی وجہ سے حالیہ کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔پیر کو جاری ہونے والی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق شہری رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں 20 نومبر تک ڈینگو کے کل 7128 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سالوں میں ڈینگوکے کل کیسز 4431 (2016)، 4726 (2017)، 2798 (2018)، 2036 (2019) اور 1072 (2020) درج کیے گئے۔

2015 میں، شہر میں بڑے پیمانے پر ڈینگوپھیلنے کا مشاہدہ ہوا۔ اکتوبر میں ہی ڈینگوکے کیسز کی تعداد 10,600 سے تجاوزکرگئی ہے جس سے یہ 1996 کے بعد قومی دارالحکومت میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری کا سب سے زیادہ پھیلائوہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...