بنگلورومیں بارش کے ساتھ ڈینگی معاملات میں اضافہ، 15دنوں میں 177نئے کیس سمیت جملہ 717متاثرین

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس او نیوز)راجدھانی بنگلورومیں بارش کی مقدارمیں اضافہ ہوتاجارہاہے،سلسلہ وارحادثات بھی پیش آرہے ہیں،ا س کے ساتھ ڈینگی بخار کے معاملات میں اضافہ ہورہاہے۔برساتی موسم سے پہلے یعنی ماہ مئی میں 102ڈینگی معاملات دکھائی دئے تھے،اکتوبر میں اس تعدادمیں 717تک اضافہ ہوگیا،گزشتہ 15دنوں کے دوران ڈینگی کے 177نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔بنگلورومیں ڈینگی کے ساتھ وائرل بخاربھی دکھائی دے رہاہے۔تمام سرکاری اسپتال بخارسے متاثرہونے والوں سے بھرے ہوئے ہیں۔وائرل بخارمیں مزیداضافہ ہواتوعوام کوعلاج فراہم کرنامشکل ہوجائے گا۔بی بی ایم پی کی جانب سے ڈینگی بخارپرقابوپانے کے لیے بہت سارے اقدامات کئے گئے ہیں،اس کے باوجودچندعلاقوں میں وائرس پھیل رہاہے،جہاں بھی بخارکے معاملات بڑھ رہے ہیں وہاں لارواکی افزائش کی روک تھام کے لیے فاگنگ کرنے کے اقدام میں اضافہ کیاجائے۔ڈینگی سے متعلق آگہی لانے کے لیے بی بی ایم پی کی جانب سے بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔جہاں جہاں پانی ٹھہراہواہے ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکی صفائی انجام دی جارہی ہے۔ڈینگی بخارایجس ایجپٹائی نامی مچھروں سے پھیلتاہے،جمع شدہ بارش کاپانی، خالی ٹائر،ٹیوب،پرانے بکیٹ،برتنوں میں جمع پانی میں اس قسم کے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے۔ڈینگی بخارکا پتہ لگانے کے لیے ریاستی حکومت کومرکزی حکومت کی جانب سے امیونوگلوبلین ایم ٹیسٹ کٹس تقسیم کئے گئے ہیں،یہ کٹس ڈینگی کاپتہ لگانے میں معاون ہوں گے۔ڈینگی بخارکی روک تھام کے لیے مچھروں کے دن میں کاٹنے سے بچناہوگا،پاک وصاف اورگرم کرکے ٹھنڈاکیاہواپانی پینے کے لیے استعمال کرناہوگا۔پانی جمع کرنے کاسماور،ٹنکی،ٹینک کے ڈھکن کومضبوط طریقہ سے بندکرناہوگا۔پتیلیوں اوربرتنوں میں زیادہ دن تک پانی جمع کرنے سے احترازکرناہوگا۔گھرکے اطراف واکناف کہیں بھی پانی جمع ہونے سے روکناہوگا،چھینکتے یاکھانستے وقت دستی کومنہ پررکھیں۔گھروں میں مچھروں کوداخل ہونے سے روکنے کے لیے کھڑکیوں کے دروازوں کومیش یامچھرکش دوائی کاچھڑکاؤکریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...