فلپائن میں پونے دو لاکھ سے زیادہ افراد ڈینگو میں مبتلا، اب تک 807 ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2019, 10:01 PM | عالمی خبریں |

منیلا،20؍اگست(ایس او نیوز؍یو این آئی) فلپائن میں اس سال پہلے آٹھ ماہ میں 188000 سے زائد افراد جان لیوا بیماری ڈینگو میں مبتلا ہے اور اس سے اب تک یہاں 807 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ فلپائن کے محکمہ صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

محکمہ صحت (ڈی او ایچ) کی ڈینگو نگرانی رپورٹ کے مطابق اس سال ایک جنوری سے تین اگست کے درمیان ڈینگو کے کل 188562 معاملات سامنے آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گناہ زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال ڈینگو کے 93149 معاملات سامنے آئے تھے ۔اس جان لیوا بیماری کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

سال 2018 میں ڈینگو سے 497 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ اس سال تین اگست تک ڈینگو سے 807 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ڈ ی اویچ کے مطابق اس وبا سے ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ پانچ سے نو سال کے بچے اس کی زد میں آئے ہیں ۔

ملک میں ڈینگو میں مبتلا بچوں کی تعداد 43047 ہے، جو کل بیمار افراد کے 23 فیصد ہے ۔ محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری ایرک ڈومنگو نے کہا’’ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے ڈینگو کو روکنے کے لئے مچھر پنپنے والے مقامات کو صاف کرنے اور ان کو مارنے کرنے کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کی اپیل کی ہے۔

فلپائن نے چھ اگست کو ملک میں ڈینگو کو قومی وباء اعلان کیا تاکہ اس سے نمٹنے کے لئے مقامی حکومت کیوک رسپانس فنڈ قائم کر سکے ۔ ڈي او ایچ نے آگاہ کیا ہے کہ برسات کے موسم کی وجہ سے اکتوبر تک ڈینگو کے معاملے بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ڈینگودنیا بھر میں منقلبین ممالک میں پایا جانے والا ایک مچھر سے پیدا ہونے والی وائرل انفیکشن ہے ۔

اس سے جوڑوں میں درد، متلی، قے اور دانے کا سبب بن سکتا ہے اور سنگین معاملات میں سانس لینے میں پریشانی، خون اور اعضاء ناکارہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے ۔ حالیہ دہائیوں میں ڈینگو کی عالمی معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ڈینگو کے معاملات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔