امریکہ میں نسل پرستانہ سوچ کیخلاف مظاہرے جاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st June 2020, 6:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 21/جون (آئی این ایس انڈیا) نسل پرستانہ رویے پر مبنی سوچ اور پولیس کے ناروا برتاؤ کے خاتمے کے مطالبات منوانے کے حق میں جاری مظاہرے اختتام ہفتہ امریکہ کے کئی شہروں میں جاری رہے، جس میں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا۔یہ ملک گیر احتجاج 25 مئی سے جاری ہے، جب افریقی امریکی جارج فلائیڈ وسط امریکی شہر منی ایپلس میں پولیس کے تحویل کے دوران ہلاک ہوئے۔ساتھ ہی، ان میں سے چند مظاہرے ’جون ٹینتھ‘ منانے والوں پر مشتمل تھے۔ یہ جلوس 19 جون 1865 کے جشن کی یاد میں نکالے جاتے ہیں جب ٹیکساس کی جنوب وسطی ریاست میں آخری افریقی امریکیوں کو غلامی سے رہائی دی گئی تھی۔یہ جلوس ملک کے مختلف شہروں اور کئی ایک قصبوں میں اختتامہ ہفتہ نکالے گئے، جن میں نیو یارک، لاس انجلیس اور میامی شامل ہیں۔یہ احتجاجی مظاہرے واشنگٹن میں بھی کیے جائیں گے، جہاں وائٹ ہاؤس کے سامنے کئی ہفتوں سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔جمعے کی رات وائٹ ہاؤس سے 3.2 کلومیٹر کے فاصلے پر جوڈیشری اسکوائر پر احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین نے کنفیڈریٹ جنرل البرٹ پائیک کا مجسمہ گرایا۔کنفیڈریٹ یادگار جنوبی ریاستوں کی علامت ہیں، جو امریکہ سے اس وقت الگ ہونے کے حق میں تھے جب وہ افریقی امریکیوں کی غلامی برقرار رکھنے کی کوشش میں ناکام رہے۔ حالیہ عشروں کے دوران یہ یادگاریں ہدف رہی ہیں، خاص طور پر موجودہ احتجاجی مظاہروں کے دوران۔نسلی امتیاز کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہفتے کے روز دیگر ملکوں میں بھی کیے گئے۔ فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کو آج چوتھا ہفتہ ہو گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈبنرگ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد نے اٹھارہویں صدی کے سیاست دان، ہینری دنداس کے مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، جنھوں نے غلامی کے خاتمے کی کوششوں میں تاخیری حربے کا استعمال کیا تھا۔ فرانس میں مظاہرین نے نسلی امتیاز اور پولیس زیادتی کے خلاف پیرس میں ریلیاں نکالیں۔ یہ احتجاج سیاہ فام افراد کے حق میں کیا گیا جو فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں یا پھر مشکوک حالات میں ہلاک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...