'ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا، جمہوریت پر ہو رہا حملہ'، مہوا موئترا کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2023, 8:03 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،16/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بجٹ اجلاس کے جاری دوسرے مرحلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر الزام لگایا اور کہا کہ اسپیکر ہمیں (اپوزیشن) بولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

مہوا موئترا نے ٹویٹ کر کے لکھا ’’گزشتہ 3 دنوں میں اسپیکر نے صرف بی جے پی کے وزراء کو مائیک پر بولنے کی اجازت دی اور پھر پارلیمنٹ کو ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے ایک بھی رکن کو بولنے نہیں دیا گیا۔ جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ مہوا نے یہاں تک کہا کہ وہ اس ٹوئٹ کے لیے جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کی میز پر موجود مائک پچھلے تین دنوں سے میوٹ (خاموش) ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ راہل گاندھی کے اس بیان کی ’مکمل تصدیق‘ کرتا ہے کہ ہندوستان میں اپوزیشن ارکان کے مائیک اکثر خاموش کر دئے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ لندن میں اڈانی معاملے پر راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں اڈانی-ہنڈن برگ کیس کی جے پی سی انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی لندن میں راہل کے ریمارکس پر کانگریس رکن پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔

بی جے پی کو3-1 سے ملی شاندار کامیابی؛ ایم پی میں بی جے پی نے کی واپسی، راجستھان اور چھتیس گڑھ سے کانگریس کا کیا صفایا

2024 لوک سبھا انتخابات سے عین کچھ ماہ قبل بی جے پی نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چار اسمبلی انتخابات میں تین۔ ایک سے کامیابی درج کرلی ہے اور کانگریس کو چاروں خانے چت کردیا ہے۔ ماہ نومبر میں ہوئے چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج اتوار کو ہوئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔