بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں بینک کاؤنٹر کھولنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th February 2020, 6:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل پٹن پنچایت جالی میں ٹیکس اور دوسرے امور سے متعلقہ چالان اور رقم کی ادائیگی کے لئے سہولت کے طورپر کسی قومیائے گئے بینک کا کاؤنٹر کھولنے کا مطالبہ پٹن پنچایت کے اراکین نے کیا ہے اور اس ضمن میں چیف آفیسر کی معرفت سے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔

پنچایت اراکین کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جالی بھٹکل شہر سے کافی دوری پر واقع ہے اور اس علاقے میں کسی بھی بینک کی شاخ موجود نہیں ہے۔ اس وجہ سے پٹن پنچایت سے متعلقہ امور کی رقم اداکرنے کے لئے عوام کو تقریباً پانچ کلو میٹر کالمبا فاصلہ طے کرکے بھٹکل شہر میں آنا پڑتا ہے۔ مشکل یہ ہے کہ سو روپے کا چالان بھرنا ہوتو ڈیڑھ سوروپے رکشا کے لئے خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کام کاج اور مزدوری وغیرہ میں حرج بھی ہوتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سنڈیکیٹ یا یونین بینک جیسے نیشنلائزڈ بینک والے اپنا ایکسٹنشن کاؤنٹر جالی پنچایت دفتر کے احاطے میں کھولنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ اس لئے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

جالی پنچایت کے چیف آفیسر وینوگوپال شاستری نے میمورنڈم قبول کیااور اسے ڈی سی کو روانہ کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پرپنچایت اراکین  عبدالرحیم، آدم، فاطمہ، ممتاز، شہناز، پوریندرا، عمران لنکا وغیرہ موجود تھے

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...