بھٹکل : مرڈیشور کی بستی قومی شاہراہ پر انڈرپاس کی تعمیر کا مطالبہ : ایک ہفتہ میں ضروری اقدامات نہ کرنے پر شاہراہ روک کر کیا جائے گا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2021, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کائی کنی  گرام پنچایت حدود کے بستی کی قومی شاہراہ سےمتصل انڈرپاس تعمیر کئے جانےکےمتعلق اگلے ایک ہفتہ میں ضروری اقداما ت نہیں کئے گئے تو قومی شاہراہ روک کر احتجاج کئے جانےکا علاقےکے عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو انتباہ دیا  ہے۔

اس سلسلے میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت کو میمورنڈم سونپتےہوئے تحریر کیا ہےکہ کائی کنی کی زیادہ زمین قومی شاہراہ کے مشرقی  اور مغربی رخ پر موجود ہے، یومیہ کاموں کے لئے ، زراعت کے لئے قومی شاہراہ سے گزرنا مجبوری ہے، شاہراہ کے کنارے پر اسکول ہیں، طلبا کو شاہراہ سے ہی چلنا پڑتاہے۔ مقامی لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے اس سے قبل تعلقہ پنچایت اور گرام پنچایت کی جانب سے نیشنل  ہائی وے  اتھارٹی کو درخواستیں دی جاچکی ہیں مگر  ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ عوامی نمائندوں کو نظر انداز کرتےہوئے تعمیراتی کاموں کو جاری رکھنا صحیح نہیں ہے، ان وجوہات کی بنا پر بھٹکل اے سی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قومی شاہراہ افسران اور انجنئیروں کو جائے وقوع پر بلائیں اور  مقامی لوگوں کے مطالبات کے مطابق کارروائی کریں۔ اگر ہمارے مطالبات کو قبول نہیں کیا گیا  تو قومی شاہراہ روک کر احتجاج کرنا ہماری مجبوری ہوگی۔

اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، کوپا گرام پنچایت کے ممبر راجو نائک، کائی کنی پنچایت کے ممبر بھاسکر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔