کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کودی جائے نمائندگی : کرناٹک بی جے پی اقلیتی مورچہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd August 2019, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کابینہ میں مسلمانوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ ریاستی بی جے پی اقلیتی مورچہ نے عبدالعظیم کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ بنگلورو میں اقلیتی مورچہ کے نمائندوں نے کہاکہ عبدالعظیم گزشتہ کئی سالوں سے ریاستی اقلیتی مورچہ کے صدر ہیں۔ سابق پولیس افسر رہ چکے ہیں۔ لہذا پارٹی عبدالعظیم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں کابینہ وزیربنائے۔

اس سلسلے میں بی جے پی لیڈروں کے وفد نے وزیراعلی بی ایس یڈیورپا سے بھی ملاقات کی ہے۔ اقلیتی مورچہ کے نمائندوں نے کہا کہ یڈیورپا نے اُن کی مانگ کو پورا کرنے کا بھروسہ دیاہے۔ واضح رہےکہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی تشکیل کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔یادررہے کہ جے ڈی ایس۔ کانگریس اتحاد کی حکومت گرنے کے بعد وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے حلف لیاہے۔ اور جلدہی وہ اپنی کابینہ تشکیل دینے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔