کاروار: میمو ٹرین کو ہارواڑ، چتراپور اور مرجان میں اسٹاپ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہارواڑ میں کیا گیا ریل روکو احتجاج 

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2023, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ، 17 ؍ جنوری (ایس او نیوز) ریلوے سروس سے متعلق مختلف مطالبات کے ساتھ  سابق ایم ایل اے ستیش سائل اور جنا شکتی کی قیادت میں تعلقہ کے ہارواڑ میں ریل روکو احتجاج کیا گیا ۔
    
اس احتجاجی مظاہرے میں پدم شری یافتہ سُکری گوڈا اور تلسی گوڈا سمیت 50 سے زائد افراد نے حصہ لیا ، جس میں مظاہرین نے منگلورو سے مڑگاوں جانے والی میمور ٹرین کو ایکسپریس ٹرین کا درجہ دینے کی خصوصی طور پر مخالفت کی اور بطور احتجاج ریلوے پٹری پر لیٹ کر پاسنجر ٹرین کو روکا۔
    
مظاہرین کی طرف سے ریلوے ژونل منیجر بی بی نکّم  کو دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ میمو ٹرین کو ایکسپریس ٹرین میں بدلنے کی وجہ سے بھٹکل کے چتراپور، کمٹہ کے مرجان اور انکولہ کے ہارواڑ میں اس ٹرین کا اسٹاپ بند کیا گیا ہے ۔ اس سے متعلقہ مقامات کے عوام کو اپنے کام سے دوسری جگہ کا سفر کرنے دشواری پیش آ رہی ہے ۔ اس لئے پہلے ہی کی طرح میمو ٹرین کو پاسنجر ٹرین کی شکل میں جاری رکھنا چاہیے۔ 
    
میمورنڈم وصول کرنے کے بعد ریلوے افسر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ دس کے اندر ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔ اس احتجاج کے پس منظر میں احتیاطی طور پر ریلوے اسٹیشن کے اطراف سخت پولیس بندوبست کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔