بھٹکل نیشنل ہائی وے پر واقع بستی کائیکنی کراس پر انڈر پاس تعمیر کرنے  کا مطالبہ۔مقامی لوگوں نےکیا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2021, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،12؍جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بستی کائیکنی میں جہاں نیشنل ہائی وے فورلین توسیع کا کام چل رہا ہے وہاں پر عوامی تحفظ کے پیش نظر مقامی افراد نے انڈر پاس کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ  کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک کی قیادت میں متعلقہ مقام پر جمع ہونے والے مظاہرین نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوپّا ، کائیکنی ، کوپدامکّی جیسے بہت سے دیہاتوں  میں بسنے اور جانے آنے والوں لوگ اس کراس کا استعمال کرتے ہیں۔ نیشنل ہائی وے سے لگی ہوئی کھیتیاں بھی موجود ہیں جہاں پر کاشتکار فصلیں بونے او ر کاٹنے کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔روزانہ بڑی تعداد میں مویشی چرنے کے لئے  اس سڑک کو پار کرتے ہیں۔ ہائی وے کے کراس پر ہی اسکول اور دواخانے وغیرہ رہنے کی وجہ سے فطری طور پر عوام کی آمد و رفت اس جگہ مسلسل ہوتی رہتی ہے۔گاؤں کے لوگوں اور گرام پنچایت کی طرف سے ہائی وے افسران کے پاس انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ کرنے کے باوجود اس پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔اور توسیعی کام آگے اسی طرح آگے بڑھایاجارہا ہے جس کا مطلب حادثات کو دعوت دینے کے برابر ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ توسیعی کام فوراً بند کیا جائے اور انڈر پاس کی تعمیر کرتے ہوئے کام کو آگے بڑھایا جائے۔ 

مرڈیشور ریوینیو انسپکٹر شرینواس اورسی پی آئی دیواکرنے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے ان کی باتیں سنیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہائی وے افسران کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت رکن سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت رکن وشنو دیواڈیگا،وسنت نائک، چندرکانت نائک، راجو نائک، دیپک نائک ، وینکٹیش دیواڈیگا ، وینو ڈیوال وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔