کورونا وائرس انفیکشن کے بعد دنیا بھر میں ماسک کی طلب اور قیمتوں میں بھاری اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2020, 5:03 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جینیوا،4؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ کا انفیکشن پھیلنے کے بعد سے دنیا بھر میں نجی بچاؤ کا طریقہ یعنی ’ماسک‘ کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی قیمت تقریباً چھ گنا بڑھ گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے وارننگ دی ہے کہ مانگ بڑھنے سے وائرس سے نجی بچاؤ کے سازوسامان جیسے ماسک، دستانے وغیرہ کی سپلائی میں کمی آرہی ہے۔ ان چیزوں کی اندھادھند خرید اور کالا بازاری کے لئے ذخیرہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس نے صنعتی شعبہ سے ان کی پیداوار بڑھانے اور حکومتوں کو اس کے لئے اقتصادی طورپر مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ اس کا اندازہ ہے کہ ان چیزوں کا پروڈکشن 40 فیصد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس اے گیبریئسس نے بتایا کہ کووڈ 19 کے پھیلنے کے بعد سے سرجیکل ماسک کی قیمت چھ گنا، این 95 ماسک کی تین گنا اور ڈاکٹروں کے ذریعہ پہنے جانے والے گاؤں کی قیمت دو گنی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی کو معمول پر لانے کے لئے مہینوں لگ سکتے ہیں اور بازار میں سب سے اونچی قیمت دینے والوں کو یہ چیزیں بیچی جا رہی ہیں۔

بچاؤ کے طریقوں اور چیزوں کی کمی کی وجہ سے کووڈ 19میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں، نرس اور دیگر میڈیکل اہلکاروں کے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہیں دستانوں، میڈیکل ماسک،عام ماسک، چشمے، فیس شیلڈ، گاؤں اور ایپرون کی محدود سپلائی میں کام چلانا پڑ رہا ہے۔

گیبریئسس نے کہا کہ ’’بغیر مکمل سپلائی کے طبی اہلکاروں کے سامنے حقیقت میں خطرہ ہے۔ صنعتوں اور حکومتوں کو ان کی سپلائی جلد از جلد بڑھانی چاہیے، برآمدات پر پابندی میں ڈھیل دینی چاہیے اور ذخیرے کو روکنے کے اقدامات کرنے چاہیے۔ طبی اہلکاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیئے بغیر ہم کووڈ19 کے انفیکشن کو نہیں روک سکتے۔‘‘

ڈبلیو ایچ نے اب تک 47 ملکوں کو نجی بچاؤ کے سازوسامان کے تقریباً پانچ لاکھ سیٹ بھیجے ہیں، لیکن سپلائی تیزی سے کم پڑ رہی ہے۔ ادارے کا اندازہ ہے کہ کووڈ 19 سے نمٹنے کےلئے ہر مہینے 8.9 کروڑ میڈیکل ماسک،7.6 کروڑ ڈاکٹر کے پہننے والے دستانے اور 16 لاکھ چشموں کی ضرورت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...