ڈپٹی سی ایم سسودیا نے کہا: جولائی کے آخر تک دہلی میں نہیں ہوں گے5 لاکھ کورونا کے مریض 

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 10:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29 / جون (آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت نے 31 جولائی تک قومی دارالحکومت میں ساڑھے پانچ لاکھ کورونا مریض ہونے کا اندازہ لگایا تھا۔ لیکن اب دہلی حکومت کو یقین ہے کہ 31 جولائی تک اتنے معاملات نہیں ہوں گے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں صورتحال مزید بہتری ہوگی۔جون کے پہلے ہفتے میں جس طرح ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ 31 جولائی تک دہلی میں 5 لاکھ 50 ہزار مریض ہوں گے، اب اس تعداد تک پہنچنے کا بہت کم امکان ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز دہلی میں کورونا کی حالت اور روک تھام کے بارے میں ایک انٹرویو دیاتھا۔ دہلی حکومت نے امت شاہ کے انٹرویو کا جواب دیا ہے۔ اس کے جواب میں نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے کہاکہ ہمارے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے تمام ایجنسیوں سے مدد اور تعاون کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلی نے فوری طور پر کورونا مریضوں کے لئے کچھ بڑے اسپتالوں میں 40 فیصد بستروں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور جی ٹی بی جیسے بڑے اسپتالوں کو کووڈ اسپتال کے طور پر اعلان کیا۔

دہلی حکومت نے ہوٹلوں کو اسپتالوں میں تبدیل کردیا ہے۔ بستروں کی کمی کو دیکھتے ہوئے ان ہوٹلوں میں تقریبا  3500 بستر تیار کیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کا دعوی ہے کہ دہلی میں بستر کی کمی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...