دہلی تشدد پر بولے سی ایم کیجریوال- فوج کو بلا کر متاثرہ علاقوں میں لگایا جائے کرفیو

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2020, 7:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی تشدد کے درمیان وزیر اعلی کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ فوج کو بلا کر دہلی کے متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگایا جانا چاہئے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ رہا ہوں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں پوری رات بہت سے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔حالات تشویشناک ہیں۔مکمل کوششوں کے باوجود پولیس حالات پر قابو پانے اور اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔فوج کو بلایا جائے اور باقی متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا جانا چاہئے۔

وہیں قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون پر عمل کرنے والے کسی بھی شہری کو کوئی بھی کسی بھی طرح کا نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔کافی فورس تعینات ہے، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لوگوں کو پولیس پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کو دہلی میں ہو رہے تشدد کے واقعات کو قابو کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وہ وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کو حالات کے بارے میں بریف کریں گے۔

این ایس اے نے منگل کی رات کو جعفرآباد، سیلم پور اور شمال مشرقی دہلی کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مختلف فرقوں کے رہنماؤں سے بات چیت بھی کی۔این ایس اے نے یقین دہانی کر ائی ہے کہ قومی دارالحکومت میں قانون و نظام کو تحلیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کافی تعداد میں پولیس فورس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بتا دیں شمالی مشرقی دہلی میں منگل کو نئے سرے سے تشدد بھڑک گیا جس میں مرنے والوں تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔پولیس بھیڑ پر قابو پانے کی جدوجہد میں لگی رہی جو گلیوں میں گھوم رہی تھی۔بھیڑ میں شامل لوگ دکانوں کو آگ لگا رہے تھے، پتھراؤ کر رہے تھے اور وہ مقامی لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...