دہلی تشدد: مرنے والوں کی تعدا د 10 ہوئی، موجپور سمیت 4 جگہوں پر کرفیو نافذ، کئی افراد پر ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 8:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کو لے کر شروع ہوا ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شمال مشرقی دہلی میں حالات اتنے بگڑ گئے ہیں کہ ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھٹنوں میں پر تشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں اب تک 10 افراد جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ تقریباً 200 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تشدد مظاہرے والی والی 4 جگہوں پر کرفیو لگایا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے نام پر ہو ر ہے تشدد مزید مشتعل ہو چکا ہے۔کل(پیر)سے اب تک دکانوں ، مکانوں میں توڑ پھوڑکرنے اور آگ زنی کے کئے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

دہلی پولیس کے ترجمان ایم ایس رندھاوا نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال سمیت 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ 2 آئی پی ایس افسروں سمیت 56 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ تشدد کے واقعات میں کل تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شمال مشرقی دہلی میں حالات کشیدہ ہیں، علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ موجپور ، جعفر آباد قراول نگر اور چاند باغ میں کرفیو لگا دیا گیا ۔بتا دیں کہ آج (منگل)فسادیوں نے کئی موٹرسائیکلوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔

رندھاوا نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے اور افواہوں میں دھیان نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں خاص طور شمال مشرقی دہلی کے لوگوں سے اپیل کر تا ہوں کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، ہم حالات کو قابو میں کرنے کے لئے ڈرون کی مدد لے رہے ہیں'۔رندھاوا نے بتایا کہ تشدد کے واقعات کو لے کر 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...