نپاہ وائرس کی وجہ سے نشانے بازی مقابلہ اب دہلی میں ہوگا
نئی دہلی ،25؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کیرل میں پھیلے نپاہ وائرس کی وجہ سے قومی نشانے بازی فیڈریشن نے 18ویں کمار سریندر سنگھ اسمرتی چمپئن شپ کے لیے ترووننت پورم کے بجائے دہلی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔رائفل اور پستول نشانے بازوں کے لئے قومی چمپئن شپ اور ٹرایلس 31مئی سے 18 جون تک ترووننت پورم میں کرائے جانے تھے۔لیکن اب اس کا انعقاد دارالحکومت کی ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں جون کے دوسرے ہفتے میں کرایا جائے گا۔سینئر اور جونیئر اور نوجوان (مرد وخواتین )کے لئے قومی ٹرایلس سات سے 17جون تک ہوں گے۔این آر اے آئی کے اعلیٰ افسر نے کہاکہ دہلی اب اس مقابلے کی میزبانی کرے گا اور یہ تقریباً10 جون سے شروع ہوگا۔اس نے پہلے بیان میں کہا تھاکہ کیرل میں نپاہ وائرس کی وجہ سے18 ویں کمار سریندر سنگھ اسمرتی چمپئن شپ اورچین ٹرائل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا انعقاد پہلے کیرالہ کے ترویندرم میں ہونا تھا۔