دہلی میں ابھی اسکول نہیں کھلیں گے: منیش سسودیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 11:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ نئے معاملےآنےکےبعد اور آب وہوا میں زبردست آلودگی کے پیش نظر حکومت دہلی حکومت نے اسکولوں کو ابھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم منیش سسودیا نے بدھ کے روز صحافیوں کویہ معلومات دی۔گزشتہ احکام میں 31 اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کے لئے کہا گیا تھالیکن دہلی میں کورونا وائرس کے منگل کو ریکارڈ 4853 نئے معاملے سامنےآنےکے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

منیش سسودیا نے بتایا کہ والدین اور بچوں میں خوف ہے کہ اسکول کھلنے پر انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر اساتذہ اور بچوں کے والدین کی رائے ہے کہ اسکول ابھی بند ہی رکھے جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی سرکاری اورنجی اسکول اگلے حکم تک بندرہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جہاں بھی وبا کے درمیان اسکول کھولے گئے، وہاں بچوں میں کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ دیکھاگیا۔اس کے پیش نظر حکومت کا ماننا ہے کہ فی الحال اسکول کھولنا ٹھیک نہیں رہے گا۔

دہلی میں گزشتہ دنوں کورونا کےمعاملوںمیں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن جس طرح کوروناکےمریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ نظر آیا ہے اس سے ایک مرتبہ پھر لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔واضح رہے مارچ سے ہی دہلی میں تمام تعلیمی ادارے بندہیں اور بچوں کی آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...