دہلی اسکولوں کی طرف سے دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے اسکول کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 9:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جنوری (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میں اسکول کے پرنسپلز نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول دوبارہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طلبا کو بورڈ کے امتحانات کی تیاری کے لئے کافی وقت اور ایک اچھا ماحول ملے گا۔

ماڈرن پبلک اسکول، شالیمار باغ کی پرنسپل الکا کپور نے کہاکہ طلبا کو اسکول بلانے کے فیصلے سے انہیں آنے والے بورڈ امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اسکول انتظامیہ اس طرح کے بہت سے اقدامات کرے گی کہ طلباء کو انفیکشن سے محفوظ رکھا جائے۔ طلباء کے آمدورفت کا سب سے محفوظ راستہ یہی ہوگا کہ وہ نجی گاڑیوں میں طلبا کو ان کے والدین اور سرپرستوں اسکول تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں کلاس روم میں صرف چند طلباء موجود ہوں گے، تاکہ ٹیچروں کو طلبہ کے مابین مناسب جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ دہلی حکومت نے بورڈ امتحان کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ جسمانی حاضری لازمی نہیں ہے اور طلباء والدین کی رضامندی سے ہی اسکول جائیں گے۔ بہرحال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گذشتہ سال بند ہونے کے 10 ماہ بعد اسکول قومی دارالحکومت میں دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں، جس کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ پیر سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونے پر کوویڈ 19 کے روک تھام کے لئے تمام ہدایات پر عمل کیا جائے۔

روہینی کے ایم آر جی اسکول کی پرنسپل پرینکا برارہ کے مطابق حکومت نے والدین کے لئے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کا متبادل انتظام کیا ہے۔ تاہم اس کا مشورہ یہ ہے کہ طلبا بورڈ امتحانات کی بہتر تیاری کے لئے اسکول آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ صحیح وقت پر لیا گیا ہے، جب ہندوستان میں ویکسین دینے کی مہم شروع ہو رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...