دہلی کے آر کے پورم علاقہ میں زہریلی گیس کے پھیلاؤ سے افرا تفری، کئی افراد اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 11:52 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  قومی راجدھانی دہلی کے آر کے پورم کے ایکتا وہار میں زہریلی گیس پھیلنے سے لوگوں کی آنکھوں میں اچانک جلن محسوس ہونے لگی جس سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر پولیس نے پانچ لوگوں کو اسپتال پہنچایا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ دو ایمبولینسز بھی موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حالات فی الحال قابو میں ہیں۔

’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق زہریلی گیس کے اخراج کا یہ واقعہ بدھ کی شب تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ایکتا وہار کے پاس سی آر پی ایف کیمپ یا این ایس جی کیمپ سے زہریلی گیس خارج کی گئی تھی، جس کے بعد علاقہ میں افرا تفری پھیل گئی۔ لوگوں نے آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دقت کی شکایت کی۔ یہاں تک کہ کئی لوگ بےہوش بھی ہو گئے۔

گیس سے متاثر ہو رہے لوگ سڑکوں کی جانب دوڑ پڑے۔ کوئی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ آخر کیا ہو رہا ہے؟ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سی آر پی ایف اور این ایس جی کیمپ میں جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد ہی اس معاملہ پر کوئی معلومات فراہم کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...