دہلی تشدد معاملے میں پہلا فیصلہ، فسادات اور لوٹ مار کرنے کے ملزم کو عدالت نے کیا بری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 8:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)    دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آج دہلی فسادات کے پہلے معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے  فسادات اور لوٹ مار کے   ملزم سریش عرف بھٹورا کو بری کردیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج  امیتابھ  راوت  نے کہا کہ ملزم کی شناخت قائم نہیں ہوسکتی ہے۔ گواہوں کے بیانات متضاد ہیں اس لئے  ملزم سریش کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سریش پر ہجوم کا حصہ بننے، لوٹ مار کرنے، فسادات کو بھڑکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسے آئی پی سی کی دفعات 143، 147، 427، 454 اور 395 (ڈکیتی) کے تحت ملزم بنایا گیا تھا۔ سریش نامی شخص پر 25 فروری 2020 کو بابت پور علاقے میں آصف نامی شخص کی دکان میں گھس کر لوٹ مار کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ  فروری 2020 میں  سٹی زن   شپ ایکٹ کے حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس میں 53 لوگ ہلاک اور 700 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...