دہلی فسادات کی چارج شیٹ: کپل مشرا کا ذکر نہیں، فسادات کی سازش میں صرف جامعہ سے منسلک لوگ، سی اے اے کے مخالفین پر الزام 

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2020, 10:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09/ جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی فسادات سے متعلق دائر چارج شیٹ میں بی جے پی رہنما کپل مشرا کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تشدد کی ذمہ داری جامعہ کے مظاہرین اور شہریت قانون کی مخالفت ہورہے احتجاج کو ذمہ قرار دیا گیا ہے۔

دہلی پولیس نے کپل مشرا کی اشتعال انگیز تقریر پرخاموشی برقرار رکھی ہے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران کپل مشرا کے ’راستہ کھالی کرائیں گے‘کی دھمکی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ فسادات کی سازش میں صرف جامعہ اور شہریت قانون کے مخالفین ہی الزام ہے۔واضح رہے کہ دہلی تشدد سے قبل کپل مشرا شمال مشرقی دہلی پہنچے اور وہاں کے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے خلاف تقریریں کیں۔

مشرا کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں وہ دہلی پولیس کو  الٹی میٹم دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کہ تین دن میں سڑک کھالی کروادیں ورنہ انجام بہت بُرا ہوگا۔ وہیں ایس آئی ٹی نے دہلی فسادات کی سازش کے الزام میں خالد سیفی کو گرفتار کیا ہے۔ خالد سیفی کو چاند باغ میں تشدد کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چاند باغ تشدد میں عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے طاہر حسین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

دہلی فسادات سے قبل سیفی کی شاہین باغ میں عمر خالد اور طاہر حسین کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔ شاہین باغ میں 8 جنوری کو ہونے والی اس میٹنگ میں عمر خالد، طاہر حسین اور خالد سیفی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...