دہلی: لیفٹیننٹ گورنر نے پولس کو ’این ایس اے‘ استعمال کرنے کا دیا خصوصی اختیار

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 11:33 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 18/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ دن بہ دن تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل نے ایک انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئے دہلی پولس کو این ایس اے استعمال کرنے کا خصوصی اختیار دے دیا ہے۔ این ایس اے یعنی نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت شبہ کی بنیاد پر اب دہلی پولس کسی کو بھی حراست میں لے سکتی ہے۔ ایل جی انل بیجل نے یہ اختیار دہلی پولس کمشنر کو دیا ہے اور دیکھنے والی بات یہ ہے کہ پولس کمشنر اب اس کا استعمال کس طرح کرتے ہیں۔

میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے این ایس اے 1980 کی دفعہ تین کی ضمنی دفعہ 3 کا استعمال کرتے ہوئے 19 جنوری سے 18 اپریل تک دہلی پولس کمشنر کو کسی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار دے دیا۔ یہ نوٹیفکیشن ایل جی کی منظوری کے بعد 10 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ حالانکہ دہلی پولس کا کہنا ہے کہ یہ عمل کئی بار ہوتا رہا ہے اور ہر تین مہینے پر جاری کیا جاتا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ این ایس اے کا مطلب قومی سیکورٹی قانون ہے۔ اس میں حراست میں لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ایک سال جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ این ایس اے 1980، ملک کی حفاظت کے لیے حکومت کو زیادہ طاقت دینے سے متعلق ایک قانون ہے۔ یہ قانون مرکز اور ریاستی حکومت کو کسی بھی مشتبہ شہری کو حراست میں لینے کی طاقت دیتا ہے۔ ملک میں کئی طرح کے قانون بنائے گئے ہیں۔ یہ قانون الگ الگ حالات میں نافذ کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک این ایس اے یعنی نیشنل سیکورٹی ایکٹ ہے۔ 23 ستمبر 1980 کو اندرا گاندھی کی حکومت کے دوران اسی بنایا گیا تھا۔ یہ قانون ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت کو زیادہ طاقت دینے سے متعلق ہے۔ یہ قانون مرکز اور ریاستی حکومت کو مشتبہ اشخاص کو حراست میں لینے کی قوت دیتا ہے۔ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ کوئی شخص انھیں ملک کی سیکورٹی متعین کرنے والے کاموں کو رکنے سے روک رہا ہے تو اسے حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی اگر حکومت کو لگتا ہے کہ کوئی شخص نظام قانون کو بہتر انداز میں چلانے میں رخنہ پیدا کر رہا ہے تو وہ اسے حراست میں لینے کا حکم دے سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...