پائلٹ کی کورونا رپورٹ پازیٹو، ایئر انڈیا کا ماسکو جانے والا طیارہ راستے سے واپس

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 9:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت روس میں پھنسے ہندوستانیوں کو لینے جا نے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے پائلٹ کی کووڈ۔19 رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد پرواز آدھے راستے سے واپس لوٹ آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے ہفتے کی صبح ماسکو کے لئے پرواز بھری تھی۔ اس طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا۔ راستے میں پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ اس کی کووڈ -19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد طیارے کو آدھے راستے سے واپس لوٹا لیا گیا۔ ابھی طیارے کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک کرنے کے بعد نئے عملے کے ساتھ ماسکو بھیجا جائے گا۔

اس سلسلے میں پوچھے جانے پر ایئر انڈیا نے معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ ماسکو میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے بتایا کہ ماسکو سے دہلی کے راستے جے پور جانے والی پرواز میں ’ تکنیکی وجوہات‘ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق پرواز صبح 11.50 بجے روانہ ہونی تھی۔ اس نے ابھی پرواز کے لئے کوئی نیا وقت نہیں بتایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...