’تبلیغی مرکز‘ کے متاثرین کا الگ سے کورونا کے چارٹ میں ذکر نہ کیا جائے: دہلی اقلیتی کمیشن

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2020, 10:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی اقلیتی کمیشن نے اپنے ایک خط میں حکومت دہلی کے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں اپنے بیانات میں ’تبلیغی مرکز‘ کا الگ سے ذکر نہ کرے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے محکمہ صحت کے ڈائرکٹر/سکریٹری کو اپنے خط میں لکھا ہے، ’’کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں آپ کے روزانہ بلیٹن میں ’مرکز تبلیغ‘ کا خانہ بنا ہوا ہے۔ متاثرین کی اس طرح کی بلا سوچے سمجھے درجہ بندی سے گودی میڈیا اور ہندوتوا طاقتوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو فائدہ مل رہا ہے اور اسے بڑی آسانی سے پورے ملک میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ذریعہ بنالیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ ہے کہ پورے ملک میں مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی بات ہورہی ہے، ایک نوجوان کی دہلی کے شمالی مغربی ضلع کے گاؤں ہریولی میں لنچنگ ہوچکی ہے اور دوسروں پر حملے ہورہے ہیں۔‘‘

اقلیتی کمیشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی تنظیم صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے ڈائرکٹر مائک ریان نے 6 اپریل کو کہا تھا کہ حکومتوں کو کورونا کے متاثرین کی مذہبی یا اسی طرح کسی اور بنیاد پر خانہ بندی نہیں کرنی چاہیے۔ دو دن بعد انھوں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے کہا کہ کورونا کے معاملے میں سیاست نہ کی جائے اور لوگوں کی درجہ بندی مذہب کی بنیاد پر نہ کی جائے۔

اسی دن (8 اپریل) کو ہندوستانی وزارت صحت نے بھی اپنے بیان میں کہا: ’’اگر ساری احتیاط کے باوجود کوئی شخص کورونا کا شکار ہوتا ہے تو یہ اس کی غلطی نہیں ہے۔ ایسی مشکل صورت حال میں مریض اور اس کے خاندان کے ساتھ مدد اور تعاون کا سلوک ہونا چاہیے۔ لوگوں کو مریضوں اور قرنطینہ میں ڈالے گئے لوگوں کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کی رہائش کے مقام کو سوشل میڈیا پر عام کرنا چاہیے۔‘‘

دہلی اقلیتی کمیشن نے دہلی محکمہ صحت کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ کسی ایسے اعداد و شمار کو شائع نہ کرے جس میں مذہبی اشارہ ہو یا جس کو سیاسی یا فرقہ وارانہ مقصد کے لیے خود غرض لوگ استعمال کر سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...