دہلی میٹرو: بلیو لائن اور پنک لائن پر خدمات بحال

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میٹرو کی 3/4 بلیولائن ، دوارکا سیکٹر 21  سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی ،ویشالی اور لائن سیون(پنک لائن)مجلس پارک  سے شیو وہار بدھ کے روز سروس بحال ہوگئی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے آج ٹوئٹ کیا’’بلیو  لائن  اور پنک لائن سروس آج سے شروع ہوگئی ہے۔ آہستہ آہستہ میٹرو پٹری پر آئے گی اور آپ کو اپنی منزل تک  پہنچائے گی‘‘۔

ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے کہا’’میٹرو سروس صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے اور شام 4 بجے سے رات کے 8 بجے تک سروس بحال  رہے گی۔ اسی ٹائم ٹیبل کے مطابق  ییلو لائن اور ریپڈ لائن پر میٹرو ٹرینوں کی بھی  سروس  پیر سے شروع ہوگئی ہے۔

قابل غور ہے کہ عالمی  وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی میٹرو کی محدود خدمات  جو گذشتہ پانچ ماہ سے بند تھیں ، سات ستمبر کو بحال کردی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...