دہلی عصمت دری: 12 سالہ معصوم کے ساتھ درندگی کرنے والا اہم ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2020, 10:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجسنی) دہلی کے پچھم وِہار میں 12 سالہ معصوم کے ساتھ ہوئی عصمت دری معاملہ میں پولس کو کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ اس درندگی کو انجام دینے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار شخص وہی ہے جو متاثرہ کے گھر کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ٹی شرٹ اور پاجامہ پہنے دیکھا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعہ کے بعد دہلی کے نظامِ قانون پر لوگ لگاتار انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کا علاج ایمس میں چل رہا ہے جہاں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دورہ کیا اور اس کی حالت دریافت کی۔ پولس نے اس سلسلے میں انھیں جانکاری دی کہ منگل کی شام کو پچھم وِہار علاقے میں ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیز دھار والی چیز سے حملہ بھی کیا تھا۔

کیجریوال نے اس دوران کہا کہ ان کی حکومت متاثرہ کی فیملی کو 10 لاکھ روپے کی معاشی مدد دے گی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے درندگی کے واقعہ پر ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ واقعہ نے انھیں بری طرح جھنجھوڑ دیا ہے اور اس طرح کے ملزم کھلے میں گھومیں، اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ نامہ نگاروں سے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ لڑکی کی حالت سنگین ہے اور انھوں نے پولس کمشنر ایس این شریواستو سے بات کی ہے جنھوں نے انھیں بتایا کہ پولس قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اپوزیشن کے 8ممبران پارلیمنٹ کی معطلی مرکزی حکومت کا اختلاف رائے سے عدم راوداری کا نمونہ۔ ایس ڈی پی آئی

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں زرعی بل منطور کئے جانے کی مخالفت کرنے پر اپوزیشن کے 8اراکین پارلیمنٹ کو ایک ہفتہ کیلئے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت سے معطل کرنے کے اقدام کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ...

بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر

 کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔