دہلی میں لاک ڈاؤن 5.0 سے متعلق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کیے کئی اعلانات

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 9:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں آج سے لاک ڈاؤن 5.0 کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں نے 'اَن لاک 1.0' کی بھی شروعات کر دی ہے۔ اس درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن 5.0 کے مدنظر راجدھانی کے لیے کئی نئے اعلانات کیے اور رہنما ہدایات بھی جاری کیے۔ کیجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے تک دہلی کے بارڈر سیل رکھے جائیں گے اور اس دوران صرف ضروری خدمات سے جڑے لوگوں کو ہی آمد و رفت کی اجازت ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تک جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت دہلی میں دی گئی تھی، ان کے علاوہ نائی کی دکانیں اور سیلون بھی کھولے جائیں گے، لیکن اسپا فی الحال بند رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن 5.0 میں نرمی سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ آٹو رکشہ میں ایک سواری پر سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔ پہلے دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر جو سواریوں کی پابندیاں تھیں، وہ بھی ہٹائی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم بازاروں میں دکانیں کھولنے کے لیے آڈ-ایون (طاق-جفت) ضابطہ پر عمل کر رہے تھے، لیکن مرکزی حکومت نے ایسا کوئی ضابطہ نہیں رکھا ہے، اس لیے اب سے سبھی دکانیں کھل سکتی ہیں۔

اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "اَن لاک کے لیے مجھے آپ کے مشوروں کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے مشورے جمعہ 5 بجے تک وہاٹس ایپ نمبر 8800007722 پر بھیج سکتے ہیں یا پھر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وہاٹس ایپ نہیں ہے تو آپ 1031 پر فون کریں، آپ کے مشورے ریکارڈ کر لیے جائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں : چین نے ہندوستان کو دی دھمکی، کہا ’چین-امریکہ تنازعہ میں مداخلت برداشت نہیں‘

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ فی الحال کورونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ڈھونڈا جا سکا ہے اور لاک ڈاؤن میں معیشت کی حالت خستہ ہوتی جا رہی ہے اس لیے کچھ سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کیجریوال نے اشارہ دیا تھا کہ دھیرے دھیرے بازار کھولے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...