دہلی،این سی آر کے لوگوں کو مل سکتی ہے گرمی سے راحت، اگلے 48 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،03/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) محکمہ موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ دہلی این سی آر کے علاقے میں اگلے48گھنٹوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔دہلی اور این سی آرمیں بدھ کی صبح سے چھائے بادلوں کی وجہ سے منگل کے مقابلے میں کم از کم دو ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی سربراہ کلدیپ شریواستو نے بتایا کہ بدھ کو دہلی این سی آر علاقے میں مانسون آنے کے لئے حالات سازگار ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہوا کی سمت مغرب سے مشرق کی طرف بدل چکی ہے۔اس سے اب اس پورے علاقے میں اگلے 48 گھنٹوں میں ہلکی بارش کی امیدبن گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بنگال کی جانب سے نم ہوائیں بڑھ گئی ہیں جس سے ماحول میں نمی میں اضافہ ہوا ہے۔اس جمعرات سے ایک یا دو بار ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب مانسون مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں سمیت مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصے، چھتیس گڑھ کے باقی بچے حصے، اتر پردیش کے کچھ اور حصوں کے علاوہ اتراکھنڈ کے زیادہ تر حصوں کے کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر حصوں میں آگے بڑھا ہے۔اسی طرح سے ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں یہ بڑھا ہے۔عام طور پر مانسون 29 جون کو دہلی میں آجاتا ہے مگر اس بار اس میں ایک ہفتے کی تاخیر ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...