دہلی آبکاری پالیسی معاملے کی غلط رپورٹنگ کے الزام میں ہائی کورٹ نے 5 ٹی وی چینلوں کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 12:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز پانچ ٹی وی نیوز چینلوں کو دہلی آبکاری پالیسی سلسلے میں مبینہ طور پر غلط رپورٹنگ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) کو یہ جانچ کرنے کی ہدایت دی کہ یہ چینل ضروری گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔

جسٹس یشونت ورما عآپ کے سابق مواصلات انچارج اور کاروباری وجئے نایر کے ذریعہ داخل ایک عرضی پر سماعت کر رہے تھے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ معاملے کے بارے میں حساس جانکاری ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ میڈیا میں لیک کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے معاملے کے نشریہ پر عدم اطمینان ظاہر کیا، جس میں انڈیا ٹوڈے اور ریپبلک ٹی وی سمیت پانچ نیوز چینلز کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں کو ملزم بتایا گیا تھا۔ مبینہ غلط رپورٹنگ کو لے کر زی نیوز اور ٹائمز ناؤ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل عدالت نے جانچ ایجنسیوں سے ان کے ذریعہ جاری معاملے سے متعلق سبھی پریس ریلیز ریکارڈ پر رکھنے کو کہا تھا۔ عدالت کے حکم کے جواب میں ای ڈی نے پیش کیا کہ اس نے کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے، جبکہ سی بی آئی نے کہا کہ اس نے جانچ سے متعلق تین ریلیز جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جہاں کم از کم اس سطح پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جانکاری اجتماعی طور سے لیک ہوئی تھی یا جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ فراہم کی گئی تھی۔ معاملے کی آئندہ سماعت فروری میں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...