تبلیغی جماعت مرکز کھولنے کوہری جھنڈی- ایک وقت میں 50/افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2021, 2:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں نظام الدین مرکز میں ایک وقت میں 50 / افراد نماز ادا کرسکیں گے-

 نظام الدین مرکز میں ہائی کورٹ نے 50/ افراد کو ایک ہی وقت میں نماز پڑھنے کی اجازت دی لیکن یہ اجازت مقررہ رہنما اصول اور ایس او پی کے تابع ہوگی- عدالت نے یہ فیصلہ دہلی وقف بورڈ کی درخواست پر دیا ہے- مرکز گذشتہ سال 23 مارچ سے بند ہیں -عدالت نے نظام الدین مرکز میں رمضان المبارک کے دوران 50/ افراد کو 5 بار نماز پڑھنے کی اجازت دی- دہلی ہائی کورٹ اگلے 16 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گی-

دہلی ہائی کورٹ میں تبلیغی مرکز کو کھولنے کیلئے جاری سماعت کے دوران دہلی وقف بورڈ کو گزشتہ ماہ ایک بڑی کامیابی ملی جب عدالت نے شب برأت اور رمضان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ نظام الدین مرکز کا تالہ کھولنے کی اجازت ہے -

عدالت نے دہلی وقف بورڈ کے وکلا کو یہ درخواست قبول کرنے کی اجازت دی کہ مسلمان خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں جلد ہی نماز ادا کریں -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں انتظامیہ نے کورونا کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے تبلیغی مرکز پر مہر ثبت کردی تھی-

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...