ہمارے حکم کا انتظار نہ کریں، کارروائی کیجئے ؛ دہلی تشدد معاملے پر ہائی کورٹ کی پولیس کو سخت ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2020, 1:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) گزشتہ اتوار سے دہلی میں جاری تشدد کو بے حد تکلیف دہ بتاتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ راجدھانی میں ایک اور 1984 فساد نہیں ہونے دے سکتا ہے اور ریاست کے سینئر افسروں کو بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ہائی کورٹ نے دہلی میں جاری تشدد میں ایک آئی بی افسر کے قتل کو افسوس ناک بتایا۔

جسٹس ایس مرلی دھر نے کہا ، اب یہ دکھا نے کا وقت آگیا ہے کہ ہر کسی کے لئے زیڈز مرے کی سیکورٹی ہے۔ اس سے پہلے دن میں عدالت نے کہا تھا کہ وہ حالات پر حیرت زدہ تھی کیونکہ دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے ابھی تک بی جے پی رہنما کپل مشرا اور دیگر لوگوں کے نفرت پھیلا نے والے بیانات کے ویڈیو نہیں دیکھے ہیں جنہوں نے مبینہ طور شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) کو لے کر شمالی مشرقی دہلی میں بھیڑ کو حملے کے لیے اُکسایا۔

جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس تلونت سنگھ کی بنچ نے عدالت میں ویڈیو کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل (ایس جی ) تشارمہتہ سے کہا کہ وہ ویڈیو کلپ کی جانچ کریں۔ اس کے ساتھ ہی بنچ نے مہتہ سے کہا کہ وہ بی جے پی رہنماؤں انوراگ ٹھاکر ، پردیش صاحب سنگھ اور کپل مشرا پر مبینہ طور نفرت پھیلانے والی تقریروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پولیس کمشنر امولیہ پٹنا ئک کو صلاح دی۔

بنچ نے کہا ، ہمیں یقین ہے کہ پولیس کمشنر کے آفس میں ایک ٹی وی ہے۔ مہربانی کر کے ان سے اس کلپ کو دیکھنے کے لیے کہیں۔ ‘

راہل مہرا نے ہائی کورٹ میں کہا کہ شمالی مشرقی دہلی میں تشدد میں شامل ہر شخص کے خلاف ایف آئی آر دج کی جانی چاہئے۔

دہلی حکومت کے مستقل وکیل راہل مہرانے ہائی کورٹ میں دلیل دی کہ تین بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ہا ئی کورٹ نے پوچھا کہ کیا تین میں سے کسی رہنما نے مبینہ متنازع بیان سے انکار کیا ہے، عرضی گزار کے وکیل نے کہا نہیں ، وہ اس میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ کو تین بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو لے کر افسروں کے جواب کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی کوئی فیصلہ کرنے سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کارروائی کے لیے پولیس کو کورٹ کے حکم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں خود قدم اٹھانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...