ازدواجی عصمت دری کو طلاق کی بنیاد بنانے کی مانگ کرنے والی عرضی پر سماعت سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2019, 9:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا جس میں ازدواجی زندگی کے اندر عصمت دری کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ہدایات بنانے اور اسے طلاق کی بنیاد ماننے والا قانون بنانے کے کیلئے مرکز کو ہدایات دینے کی مانگ کی گئی تھی۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر نے درخواست کانمٹارا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس سلسلے میں قانون بنانے کا حکم نہیں دے سکتی کیونکہ یہ مقننہ کا کام ہے، نہ کہ کورٹ کا۔مفاد عامہ کی عرضی میں مانگ کی گئی تھی کہ قوانین اور دی گئی ہدایات کے تحت شادی شدہ زندگی کے اندر عصمت دری سے متعلق معاملات کے رجسٹریشن کے لئے ایک واضح ہدایات ہونا چاہئے، تاکہ متعلقہ حکام کی جوابدہی، ذمہ داری اور فرض طے ہو سکے۔یہ عرضی سپریم کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر سماعت سے انکار کرنے کے بعد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار اور وکیل انجا کپور کو اس معاملے میں راحت حاصل کرنے کے لئے ہائی کورٹ جانے کے لئے کہا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ موجود وقت میں شوہر کے کی طرف سے بیوی کی عصمت دری کرنے کو جرم نہیں سمجھا جاتا،لہذا اس طرح کے معاملات میں بیوی، شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...