دہلی ہائی کورٹ کی الیکشن کمیشن سے آدھار کارڈ سے ووٹر آئی ڈی لنک کرانے پر فیصلہ لینے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے آدھارکارڈسے ووٹرشناختی کارڈکوجوڑ نے کی مانگ والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے پر الیکشن کمیشن 8 ہفتے میں فیصلہ کرے۔دہلی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اپنی صوابدید کے تحت اس پر فیصلہ کرنے کو کہا ہے،اگر الیکشن کمیشن متفق ہوا تو ووٹر شناختی کو آدھار کارڈ سے لنک کیا جا سکتا ہے،جس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی ووٹر کارڈ لسٹ سے ہٹیں گے،انتخابات میں بھی شفافیت آئے گی۔دراصل بی جے پی لیڈر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اشنی اپادھیائے انتخابات اصلاحات کا مطالبہ طویل وقت سے اٹھاتے رہے ہیں۔انہوں نے منگل کو آدھار کارڈ سے منسلک دو الگ الگ عرضیاں دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی۔ایک درخواست میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی مانگ اٹھائی اور دوسری درخواست میں آدھار سے املاک کو جوڑ نے کی مانگ کی۔ووٹر شناختی کو آدھار سے منسلک کرنے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ اشننی اپادھیائے کی جانب سے 11 مارچ کو دئے پریزنٹیشن پر مناسب فیصلہ لے۔اس کے لئے کورٹ نے آٹھ ہفتے کا الیکشن کمیشن کو وقت دیا۔اشننی اپادھیائے نے بتایا کہ دہلی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے وہ متفق نہیں ہوں گے تو پھر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔وہیں جائیداد کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کی مانگ والی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی، وزارت داخلہ اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔اشننی اپادھیائے نے بتایا کہ ووٹرآئی ڈی کے آدھار کارڈ سے جڑنے پر فرضی ووٹرس کی تعداد کم ہوگی،ملک میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی اور روہنگیا بھی ووٹرس بن گئے ہیں۔وہیں تمام لوگوں کا نام کئی شہروں کی ووٹر لسٹ میں ہوتا ہے۔ایسے میں آدھاراور ووٹر شناختی کارڈ کے جڑنے سے جعلی ووٹرس کے مسئلے سے نجات ملے گی۔اپادھیائے نے بتایا کہ انہوں نے فروری 2018 میں سپریم کورٹ میں ایک ہی عرضی داخل کی تھی، جس میں جائیداد اور ووٹر شناختی کارڈ کوجوڑ نے کی مانگ کی تھی۔اس وقت سپریم کورٹ میں آدھار کی حیثیت کو لے کر سماعت چل رہی تھی،تب سپریم کورٹ نے آدھار پر فیصلے کا انتظار کرنے کو کہا تھا۔جب ستمبر 2018 میں آدھار پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تو متعلقہ درخواست پر 8 مارچ 2019 کو سماعت ہوئی تھی۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر میں نے ووٹر شناختی کارڈ کے معاملے میں الیکشن کمیشن اور جائیداد کے معاملے میں وزارت داخلہ اور دہلی حکومت میں پریزنٹیشن دیا تھا،مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا،مجبورا دوبارہ الگ عرضیاں داخل کرنی پڑیں،اس بار دو عرضیاں دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...